تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502530363-2989_large

ملکی برامدات میں پانچ ارب ڈالر کی کمی نے ملکی مستقبل داؤ پر لگا دیا ‘سینکڑوں کارخانے بند

کراچی (آئی این پی)ایف پی سی سی آئی کے بزنس مین پینل نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں ملکی برامدات میں پانچ ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس نے ملکی ترقی کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے اور ملک کا مستقبل داؤ پر لگا دیاہے۔ سینکڑوں کارخانے بند ہو گئے ہیں، برامد کنندگان دیوالیہ ہو گئے، لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے جبکہ ملکی خسارہ بڑھتا چلا گیا۔ حکومت کو ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مختلف زرائع سے سخت شرائط پر بھاری قرضے لینا پڑے جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

برامدات کی تباہی کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ملک و قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی جرات نہ ہو۔ بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی چیمبر کے سابق صدرسینیٹر غلام علی، نائب صدر شیخ اسلم ،احمد جواد اورمیاں عثمان نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹڈاپ کے سابق سربراہ کی وجہ سے ملکی برامدات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کیونکہ وہ اپنے کام سے زیادہ سیاست کو توجہ دیتے رہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے برامدی شعبہ میں اصلاحات کی بھرپور کوشش کی مگر ٹڈاپ کے سابق سربراہ ایس ایم منیر نے نہ تو نجی شعبہ سے قابل زکرمشاورت کی اور نہ ہی انکے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی لی جسکی وجہ سے وہ تین سال تک حکومت کے دئیے گئے اہداف میں مسلسل ناکام ہوتے رہے اور اپنی نا اہلی کے مختلف جواز تلاش کرتے رہے جسکی وجہ سے بالاخر انھیں فارغ کر دیا گیا مگر وہ ملک کو جو نقصان پہنچا گئے ہیں اسکی تلافی میں بہت وقت لگے گا۔ سینیٹر غلام علی، شیخ اسلم ،احمد جواد اورمیاں عثمان نے کہا کہ ایس ایم منیر نے سرکاری وسائل سے وفاداریاں خریدیں ، اپنے گروپ کے لوگوں کوسرکاری خرچہ پر بیرون ملک دورے کروائے اور لاحاصل نمائشوں پر کروڑوں روپے ضائع کر ڈالے۔ ہر نمائش کے بعد وہ اربوں ڈالر کے آرڈر ملنے کا بے بنیاد دعویٰ کرتے رہے جو ملک و قوم کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ وہ نہ تو نجی شعبہ کو قریب لا سکے نہ دیگر ممالک میں ٹریڈ اتاشیوں کو فعال کر سکے۔

وہ ملک و قوم کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دیتے رہے اور مخصوص شعبوں اور چیمبروں پر سرکاری وسائل لٹاتے رہے اور ایف پی سی سی آئی پر قبضہ کرکے اسے اپنی جاگیر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کرتے رہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹڈاپ کے اربوں روپے کے بجٹ کا آڈٹ کیا جائے، فائدے اٹھانے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور ایس ایم منیر کو پاکستان لا کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان سے سرکاری وسائل کے ضیاں اوربرامدات کے زوال کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے تاکہ آئندہ کوئی سرکاری عہدے کے باوجود سیاست میں ملوث ہو کر ملک و قوم کے مستقبل سے نہ کھیل سکے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*