تازہ ترین
بورے والا:ڈی سی او وہاڑی کا چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ رمضان بچت بازار کا دورہ۔         بورے والا: تیز رفتار ڈالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،45سالہ نوجواں شدید زخمی۔         بورے والا: خون سفید ہو گیا پہلے بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل اب بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل۔         ”پاکستان کیساتھ کوئی میچ بھی نہیں، پھر بھی پسینے چھوٹ رہے ہیں۔۔۔“ بنگلہ دیشی کپتان کی چھٹی حس ”پھڑکنے“ لگی، پاکستانی ٹیم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا چرچا پوری دنیا میں ہے، جان کر آپ ٹورنامنٹ کیلئے مزید پرجوش ہو جائیں گے         ڈرائیور کی بیٹی پاکستان کی وہ اداکارہ جو پیدائش کے وقت اتنی خوبصورت تھی کہ پیدا ہوتے ہی مالکان نے اسے گود لے لیا اور پھر بڑی ہو کر وہ کرکٹر سرفراز نواز کی دلہن بنی         امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد کا پیغام         رحیم یار خان : جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں نے کزن کی ناک اور ٹانگ کاٹ دی         نشے کی حالت میں ڈرائیونگ : عدالت نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالرکو سزا سنا دی         صدر ممنون حسین کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ سے بڑھ کر16 لاکھ روپے ہوگئی         عمران خان اے این پی کی وکٹ لے اڑے،عامر ایوب پی ٹی آئی میں شامل        
news-1495167967-9505_large

مقبوضہ کشمیر میں بچوں نے بھارتی سیاح کو آزادی پر بحث کے دوران لاجواب کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاح کا کشمیری بچوں سے پالا پڑ گیا اور آزادی پر بحث کے دوران بچوں نے بھارتی سیاح کو لاجواب کردیا ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سیر کی غرض سے آئے ہوئے بھارتی سیاح نے کشمیری بچوں سے سوال کیا کہ آزاد ی کا مطلب کیا ہے؟ جس کو جواب دیتے ہوئے بچے نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے اور ہمیں آزادی نہیں ہے،بھارت نے برہانی وانی کو شہید کیا اس لئے ہمیں بس آزادی چاہیئے۔

بھارتی سیاح نے پھر پوچھا کہ آزادی ملنے سے تمہیں کیا ملے گا؟جواب میں بچے کا کہنا تھا کہ آزادی کے بعد ہم اپنی مرضی سے کام کرسکیں گے۔سیاح نے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارت میں آکر پڑھتے ہیں ،جس پر کشمیری بچے نے کہا کہ مودی بھارت میں کشمیریوں پر ظلم کرتا ہے،بھارتی فوج ہم پر شیلنگ کرتی ہے اور پیلٹ گن چلاتی ہے۔

 

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*