تازہ ترین
بورے والا:ڈی سی او وہاڑی کا چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ رمضان بچت بازار کا دورہ۔         بورے والا: تیز رفتار ڈالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،45سالہ نوجواں شدید زخمی۔         بورے والا: خون سفید ہو گیا پہلے بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل اب بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل۔         ”پاکستان کیساتھ کوئی میچ بھی نہیں، پھر بھی پسینے چھوٹ رہے ہیں۔۔۔“ بنگلہ دیشی کپتان کی چھٹی حس ”پھڑکنے“ لگی، پاکستانی ٹیم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا چرچا پوری دنیا میں ہے، جان کر آپ ٹورنامنٹ کیلئے مزید پرجوش ہو جائیں گے         ڈرائیور کی بیٹی پاکستان کی وہ اداکارہ جو پیدائش کے وقت اتنی خوبصورت تھی کہ پیدا ہوتے ہی مالکان نے اسے گود لے لیا اور پھر بڑی ہو کر وہ کرکٹر سرفراز نواز کی دلہن بنی         امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد کا پیغام         رحیم یار خان : جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں نے کزن کی ناک اور ٹانگ کاٹ دی         نشے کی حالت میں ڈرائیونگ : عدالت نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالرکو سزا سنا دی         صدر ممنون حسین کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ سے بڑھ کر16 لاکھ روپے ہوگئی         عمران خان اے این پی کی وکٹ لے اڑے،عامر ایوب پی ٹی آئی میں شامل        
news-1495203409-4743_large

ایران میں صدارتی انتخابات ،پولنگ کے خاتمے میں1گھنٹہ رہ گیا

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، جب کہ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے لئے1گھنٹہ رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح8 بجے ہوا جبکہ یہ عمل ایرانی وقت کے مطابق شام8بجے تک جاری رہے گا ،پریس ٹی وی کے مطابق شام 5بجے تک 20ملین افراد نے ووٹ کاسٹ کئے ۔وزارت داخلہ کے مطابق 2013کی نسبت ان انتخابات میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک سیکورٹی کا کوئی مسئلہ بھی درپیش نہیںآیا ۔ صدارتی انتخابات میں پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہو رہی ہے اور اس کے لئے ملک بھر میں 9ہزار7سو چالیس پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ملک کے کسی بھی حصے سے بیلٹ پیپرز کی کمی کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
پریس ٹی وی کے مطابق ووٹنگ کے آغاز میں سب سے پہلا ووٹ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خمینی نے کاسٹ کیا جبکہ پولنگ کے عملے اور سرکاری عہدیداروں نے بھی پولنگ کے آغاز ہی میں اپنی رائے کا استعمال کیا۔ اس سال صدارتی انتخابات میں56.6ملین ایرانی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جبکہ پولنگ کے پہلے گھنٹے میں1.3ملین ایرانیوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کرلئے تھے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*