تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502530324-3260_large

بھارتیوں کی منفرد اندازمیں پاکستان کو یوم آزادی پرمبارک باد

نئی دہلی(صباح نیوز) پاکستان کے سترویں یوم آزادی پرپاکستان کے حریف سمجھے جانے والے ملک بھارت نے بھی پاکستان کو منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبارک باد دے دی ہے۔پاکستانی قوم اپنا سترواں یوم آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف اورنہایت پرجوش ہے جہاں کراچی سے خیبرتک جیوے جیوے پاکستان کی آوازیں بلند ہیں اورعوام ہرسال کی طرح اس سال بھی نئے نئے طریقوں سے جشن آزادی کو منفرد انداز میں منانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ ملک بھرمیں اہم سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیے گئے جبکہ ان عمارتوں کو خوبصورتی سے سجا بھی دیا گیا ہے جبکہ قوم نے اپنے گھروں، گلیوں اور کوچوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا دیا ہے۔پاکستانی قوم کی جشن آزادی کے لیے یہ تیاریاں جاری ہی تھیں کہ پاکستان کا حریف ملک سمجھے جانے والا بھارت نے بھی اس سال پاکستان کوجشن آزادی کی مبارک باد منفرد اندازمیں دی ہے۔وڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پربھارتی نوجوانوں نے ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ مختلف پلے کارڈزہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ پلے کارڈزمیں لکھا ہے کہ ہم اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو ایک گانا ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتے ہیں، ایسا گانا جو طاقت اورترقی کا ایمان، فخراورعظمت ہے۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ گانا کوئی اورنہیں بلکہ پاکستان کو قومی ترانہ پاک سرزمین شاد باد ہے جو بھارتی نوجوان انتہائی دل سے اور منفرد انداز میں پڑھ رہے ہیں۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*