تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502090156-1337_large

جرمنی میں ہٹلر طرزکا سلیوٹ کرنے کے الزام میں دو چینی گرفتار

برلن ( آن لائن ) دو چینی سیاحوں کو جرمنی کے شہر برلن میں پارلیمان کے باہر نازی طرز کا سلیوٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان چینی مردوں کے خلاف ممنوعہ تنظیم کی علامات استعمال کرنے کے الزام میں مجرمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔فی الحال انھیں 500 یورو فی کس کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔جرمنی میں نفرت انگیز اظہار اور ہٹلر اور نازیوں سے متعلق علامات کے استعمال کے بارے میں سخت قوانین ہیں۔پولیس کے مطابق ان دو مردوں کو تین سال تک کی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔کٹر دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کارکنوں پر بھی اسی قسم کے مقدمات چلائے جاتے ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ لوگ جرمنی سے جا سکتے ہیں اور اگر ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تو ممکنہ طور پر ان کی ضمانت کی رقم سے وہ پورا ہو جائے گا۔ان سیاحوں کو جرمن پارلیمان کے باہر موبائل فون سے ایک دوسرے کی تصاویر لیتے دیکھا گیا تھا۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*