تازہ ترین
پاکستان سٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں بہتری ، انڈیکس میں 613پوائنٹس کا اضافہ         آپ کے پاﺅں آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جانئے وہ باتیں جو آپ کو صحت کے بڑے مسئلے سے محفوظ رکھ سکتی ہیں         اگر پیٹ کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو یہ ایک مشروب روزانہ استعمال کریں         نئی دلی، خود کو نیشنل کبڈی کوچ ظاہر کرنے والے شخص کی جونیئر نیشنل پلیئر کے ساتھ زیادتی         خلیج بحران : چین نے ثالثی کی پیشکش کردی ، امید ہے بات چیت سے مسائل حل ہونگے : قطر         ”اپنے عہد میں کبھی امریکا نہیں جاﺅنگا “، فلپائن کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت مسترد کر دی         نوجوان لڑکے نے اپنی گرل فرینڈکی برہنہ تصاویر فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں ،پولیس نے گرفتار کر لیا         ’’ڈنمارک میں پاکستان کا تشخص قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘‘ڈینش پاکستانی افئر سوسائٹی         راہ چلتی معروف ٹی وی اینکر پر درخت گر گیا اور پھر۔۔۔انتہائی افسوسناک خبرآگئی         اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حامی نہیں، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، نواز شریف آج رات تک فیصلہ کر لیں، خورشید شاہ        
fdg

سیاست اور جمہوریت کو کرپٹ اشرافیہ نے یرغمال بنا رکھا ہے ،حکمرانوں کے دروازے عوام کیلئے بند ، مودی اور جندال کیلئے کھلے ہیں :میاں عبدالرؤف طفیل آرائیں ex سینئر نائب صدر پی پی پی سپین

تفصیل کے مطابق۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میاں عبدالرؤف طفیل آرائیں سینئر رہنماپاکستان پیپلز پارٹی یورپ، ex سینئر نائب صدر پی پی پی سپین نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کے اسٹیٹس کو “کے ظالمانہ شکنجہ کو توڑنے کیلئے میرا ساتھ دیں ،اسٹیٹس کو کے مسلط کردہ ظالمانہ نظام میں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں ،سیاست اور جمہوریت کو کرپٹ اشرافیہ نے یرغمال بنا رکھا ہے ، نام نہاد جمہوریت اور فوجی آمریت میں اسی اشرافیہ کے وارے نیارے ہوتے ہیں ،  کرپشن ختم ہوجائے اور لوٹی دولت واپس آجائے تو عوام کو تعلیم صحت اورچھت کی سہولتیں مفت دی جاسکتی ہیں ، سپریم کورٹ نے لٹیروں کا احتساب نہ کیا تو عوام چوکوں اور چوراہوں میں ڈاکوﺅں کے اس ٹولے کا احتساب کریں گے ، ڈان لیکس جیسے قومی سلامتی کے مسئلے میں اصل مجرموں کو بچانے کیلئے چند معصوم لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا مگر حکمران یاد رکھیں یہ معاملہ چھپا نہیں رہے گا اور حکمرانوں کوآج نہیں تو کل قوم کو اصل حقائق بتانا پڑیں گے، حکمرانوں کے دروازے عوام کیلئے بند ، مودی اور جندال کیلئے کھلے ہیں ، کشمیری ماﺅں بہنوں اور بچوں کے قاتل اعظم کو ہمارے وزیر اعظم رائیونڈ میں بلا کر آموں اور ساڑھیوں کے تحفے پیش کرتے ہیں ،

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*