تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
fdg

میاں صاحب موٹروے بناتے بناتے جی روڈ پر آگئے، اب جی ٹی روڈ نہیں پاکستان کی سیاست چلے گی :میاں عبدالرؤف طفیل آرائیں ex سینئر نائب صدر پی پی پی سپین

تفصیل کے مطابق۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میاں عبدالرؤف طفیل آرائیں سینئر رہنماپاکستان پیپلز پارٹی یورپ، ex سینئر نائب صدر پی پی پی سپین نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کے  نواز شریف جی ٹی روڈ کو تین روز تک بند کر کے کس کو طاقت کا مظاہرہ دکھا رہے تھے، میاں صاحب آپ موٹر ویز بناتے بناتے جی ٹی روڈ پر کیسے آگئے، لیکن اب جی ٹی روڈ کی نہیں پاکستان کی سیاست چلے گی۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آپ کی خدمت کی ہے۔ پیپلزپارٹی نے این اے 86 ہمیشہ واضح اکثریت سے جیتا ہے۔2013 کے ا نتخابات میں دھاندلی کرکے منصوبے کے تحت ہمیں ہرایا گیا سوئی گیس کے تمام بڑے منصوبے بے نظیر کے دور میں شروع ہوئے۔نواجوانوں کیلیے اسٹیڈیم بنوائے۔  یہ کسان دشمن حکومت ہے، مزدور دشمن حکومت ہے۔ انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ اگر فکر ہے تو بس ڈالرز چھاپنے کی، اپنی تجوریاں بھرنے کی۔ ملک کی معیشت کا برا حال کر دیا ہے اور کہتے ہیں کہ ملک ترقی کر رہا ہے۔ کسان رل رہے ہیں، نوجوان روزگار کو ترس رہے ہیں۔ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، روپیہ اپنی قدر کھو چکا ہے۔ میاں صاحب کیا یہ ترقی ہے ؟ آپ لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں، لیکن اب لوگ آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، آپ ہمیشہ جھوٹ بولتے رہے ہیں، آپ کا جھوٹ پکڑا گیا ہے، آپ کا پول کھل گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آپ کو جھوٹا قرار دیا ہے اور نا اہل کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی ہرحکومت نے عوام کی خدمت کی ہے۔ جیالو،ن لیگ کوشکست دینے کے لیے تیارہوجاﺅ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*