تازہ ترین
اگر آپ دودھ میں لہسن ڈال کر پئیں گے تو اس خطرناک بیماری سے بچ جائیں گے         ’اگر آپ کا شوہر یہ کام شروع کردے تو سمجھیں وہ بے وفائی کررہا ہے‘ سائنسدانوں نے بیگمات کو ایسی بات بتادی کہ شوہروں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی         ’میں بہت اُداس ہوں کیونکہ میری شادی پر منگیتر نے مجھے یہ تحفہ دیا‘ ایسا کونسا مہنگا ترین تحفہ تھا جس نے دلہن کو اُداس کردیا؟ جان کر انٹرنیٹ صارفین خاتون کو گالیاں دینے پر اُترآئے         عمران خان نجی دورے پر شمالی علاقہ سپات ویلی پہنچ گئے         سعودی عرب میں نوجوان بھارتی ڈرائیور اور ادھیڑ عمر سعودی خاتون کی گاڑی میں بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کردیا، اس میں دونوں کیا گفتگو کررہے ہیں؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے         آپ کو کوکاکولا زیادہ پسند ہے یا نہیں؟ سائنسدانوں کے مطابق اس سوال کا جواب بتاسکتا ہے کہ آپ کی شادی کامیاب رہے گی یا ناکام، مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے         پولیس نے گلوکارہ حمیراارشد سے جھگڑا کر نے اور قتل کی دھمکیاں دینے پر شوہر احمد بٹ کو حر است میں لے لیا         ایک شادی جس نے دنیا کی تاریخ کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے، کتنی رقم خرچ ہوئی اور دلہن کو کتنی مالیت کی انگوٹھی پیش کی گئی؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے         حسین نواز کے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری رابطے ، نجی ٹی وی نے دستاویزات دکھادیں         پاکستان کے تین ایئرپورٹس پرجدید ترین سکینرنصب        
mariam-pride-of-pakistan BEG NEWS
mariam-pride-of-pakistan BEG NEWS

پا کستان کا فخر مریم مختار؛ پاکستان کی پہلی خاتون شہید پائلٹ کی سالگرہ پرخراج تحسین

انسان کی جان جب کسی خطرے میں گھر جائے، تو وہ عموماً اپنی زندگی بچانے کی فکر کرتا ہے۔تب صرف انتہائی دلیر ہی موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی جان پہ دوسروں کی زندگیاں مقدم رکھتے اور انھیں بچا لیتے ہیں۔ ایسے ہی جی دار اور مثالی لوگوں میں سے ایک مریم مختار شہید بھی ہیں جن کا شمار ہمارے قومی ہیروز میں ہوتا ہے۔

مریم 18 مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد کرنل (ر) مختیار احمد شیخ پاک فوج میں شامل تھے۔ گھریلو عسکری ماحول کی وجہ سے بچپن ہی سے مریم کے من میں یہ تمنا بس گئی کہ وہ فوج میں جاکر دفاع وطن کا عظیم الشان فریضہ انجام دیں ۔ طویل جدوجہد کے بعد ان کی محنت رنگ لائی اور 2014ء میں وہ پاک فضائیہ سے بطور فائٹر پائلٹ منسلک ہوگئیں۔ مریم مختار اور دیگر خواتین فائٹر پائلٹوں نے ثابت کردیا کہ وطن کے دفاع میں وہ مردوں کے شانہ بشانہ کمربستہ ہیں۔

اب مریم تجربے کار فائٹر پائلٹوں کے ساتھ جنگی طیارے اڑانے کی مشقیں کرنے لگیں۔ وہ ایک ہمدرد، محنتی اور پر خلوص انسان تھیں۔ کسی کو تکلیف میں دیکھتیں، تو اس کی مدد کرنے کو بے چین   ہوجاتیں۔ وہ عمدہ پائلٹ ہونے کے علاوہ فٹ بال کی اچھی کھلاڑی بھی تھیں۔

CklfEJ8WUAA0mvh

24 نومبر 2015ء کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر، ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی مشق پر روانہ ہوئیں۔ جب وہ ضلع گجرات کی فضاؤں میں پرواز کررہے تھے، تو اچانک انجن میں آگ لگ گئی اور وہ دھڑا دھڑ جلنے لگا۔ اس سنگین صورت حال میں ضروری ہوتا ہے کہ پائلٹ جہاز سے فوراً باہر چھلانگ لگادے۔ تبھی اس کی جان بچ سکتی ہے۔ مگر مریم شہید اور ثاقب عباسی کے ضمیر نے فوراً    flying-officer-mariam-mukhtar-dies-in-f-7-jet-crash-1448360363-7544چھلانگ لگانا گوارا نہ کیا۔

دراصل اس وقت ان کا طیارہ آبادی کے اوپر اڑ رہا تھا۔ اس کے پرے کھیت واقع تھے۔ دونوں بہادر پائلٹوں نے فیصلہ کیا کہ چھلانگ لگانے کا فیصلہ چند لمحوں کے لیے ملتوی کردیا جائے تاکہ طیارہ آبادی کے بجائے کھیتوں کے اوپر پہنچ جائے ۔ وہ اپنے ہم وطنوں کو ہر قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچانا چاہتے تھے۔ مگر یہی چند قیمتی لمحے مریم کی شہادت کا سبب بن گئے۔

پاک وطن کی اس دلیر بیٹی نے جان کی قربانی دے کر دفاع پاکستان پر مامور ہر مرد و عورت کا سر فخر سے بلند کردیا۔ پاک افواج میں شامل ہر جوان کی ذمے داری ہے کہ اگر ملک و قوم کا تحفظ کرتے ہوئے جان دینی پڑے ،تو وہ یہ عظیم ترین قربانی دینے سے ہرگز پرہیز نہ کرے۔ مریم شہید نے اپنی ڈیوٹی نہایت خوبی سے ادا کی اور اہل وطن کی زندگیاں بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ مریم شہید کو لاکھوںسلیوٹ!

جب محو پرواز طیارے میں معمولی سی آگ بھی لگے، تو وہ انتہائی تیز ہوا کے سبب چند سیکنڈ میں پھیل کر پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ اسی لیے دیر سے چھلانگ کے سبب دونوں پائلٹ دھوئیں اور آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ خطرناک صورتحال نے ثاقب عباسی کو زخمی کردیا، تاہم وہ مریم مختار کی جان لے کر ہی ٹلی۔ زبردست شجاعت اور احساس ذمے داری دکھانے پر شہید مریم کو بعداز مرگ تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ مریم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی پہلی فائٹر پائلٹ ہیں۔

1103194718-1 1449838542

 

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*