تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502533782-6634_large

جس گاڑی نے بچے کو نیچے دیا، اس میں 2 روز قبل کون سا لیڈر سفر کر رہا تھا؟ ایسا انکشاف کہ (ن) لیگ میں کھلبلی مچ جائے گی

 سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شریک گاڑی نے 12 سالہ حامد کو کچلنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور اب یہ انکشاف بھی سامنے آ چکا ہے کہ اگرچہ اس گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے مگر ممکنہ طور پر وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اس کے مالک ہیں۔

اس انکشاف کے بعد ایک اور ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے کہ بچے کو کچلنے والی گاڑی میں 2 دن پہلے کوئی اور نہیں بلکہ خود میاں محمد نواز شریف سوار تھے تاہم حادثے کے وقت اس گاڑی میں کون سوار تھا اور اسے کون چلا رہا تھا؟ یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے تاہم سابق وزیراعظم نے طارق فضل چوہدری کی گاڑی میں ہی اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جس گاڑی نے بچے کو کچلا اس کا نمبر SS-875 ہے۔ لیکن اب ایک ایسی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے سفر کا آغاز کرتے وقت سابق وزیراعظم نواز شریف اس گاڑی میں سوار ہیں جس کا نمبر SS-875 ہے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*