تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502525877-7538_large

نواز شریف نے 10 بار منتخب حکومتوں کے خلاف سازشیں کیں، اب یہ احتساب عدالت سے بچنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے: اعتزاز احسن

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے منتخب سویلین حکومتوں کے خلاف 10 بار سازشیں کیں اور اب مکافاتِ عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔یہ سڑکوں پر اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج نہیں کر رہے بلکہ احتساب عدالت سے بچنا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی سماءسے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ریلی ناکام مگر جلسے کامیاب ہیں ، وہ قانون کی دیوار توڑ کر اس سے باہر آنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ، وہ بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔انہوں نے دس بار سازشیں کیں اور اب یہ مکافاتِ عمل کا سامنا کر رہے ہیں، انہوں نے محمد خان جونیجو ، بینظیر بھٹو، یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف لوگوں کے خلاف سازشیں کیں۔ یہ اپنی پارٹی کے سربراہ کے خلاف سازش کرکے وزیر اعظم بنے اور جب عہدے سے ہٹے تو فاروق لغاری اور سجاد علی شاہ کے ساتھ مل کر سازشیں کیں اور جب دوبارہ وزیر اعظم بن گئے تب بھی سازش سے باز نہیں آئے اور بی بی کو پانچ سال کی سزا کرادی۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جب یہ گرفتار ہوتے ہیں تو این آر او کرکے سعودی عرب چلے جاتے ہیں ، پیپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے تو یہ چیف جسٹس اور جنرل پاشا کے ساتھ مل کر 15 منٹ میں میمو گیٹ پر کمیشن بنوا لیتے ہیں لیکن جب گیلانی اس سے سروائیو کر جاتے ہیں تو یہ پھر سازش کرتے ہیں۔ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے تویہ منتخب حکومتوں کے خلاف سازشیں شروع کردیتے ہیں، انہوں نے سویلین حکومت کے خلاف 10 بار سازشیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی ان کے خلاف کوئی سازش نہیں بلکہ پاناما پیپرز میں ان کی کرپشن پکڑی گئی ہے انہیں ایک سال ملا لیکن یہ اپنی صفائی میں ایک بھی دستاویز پیش نہیں کر سکے بلکہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں اور اب یہ مکافاتِ عمل سے بچنے کیلئے سڑکوں پر نکل پڑے ہیں، یہ کسی کے خلاف احتجاج نہیں کر رہے بلکہ احتساب عدالت سے بچنا چاہتے ہیں۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*