تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502557693-7660_large

وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ نہیں ہو پایا،سیکریٹری کو بم دھماکے سے متعلق اطلاع کر دی ہے: سرفراز بگٹی

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکہ شدید نوعیت کا ہونے کے باعث کئی گاڑیوں میں آگ لگ چکی ہے ، وزیراعلیٰ ثنااللہ زاہری سے رابطہ نہیں ہو پایا ہے،ان کے سیکریٹری کو اطلاع کر دی ہے۔ان کا کہناتھا کہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، زخمیوں کی جانیں بچانا سب سے اہم ہے اور میں خود تمام معاملا ت کی نگرانی کے لئے جا رہا ہوں ۔دوسری جانب ثنااللہ زاہری اس وقت لاہور میں نوازشریف کی ریلی میں شریک ہیں جہاں وہ نوازشریف کے بالکل ساتھ ساتھ ہیں۔

۔ انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی سب پہلی ترجیح دھماکے کے باعث زخمی ہونیوالوں کی جانیں بچانا ہے اور اس میں جو بھی پیش رفت ہو گی سب کو آگاہ کیا جائے گا ابھی آپریشن کو مکمل کر کے ہی بتا سکیں گے کہ دھماکے کے عوامل کیا تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے با ت نہیں ہو سکی ہے لیکن سیکرٹری کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لاہور میں استقبال کے لئے داتا دربار کے باہر سجے اسٹیج پر موجود ہیں ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*