تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502554526-5662_large

سابق صدر کو پنجاب میں سیاسی میدان میں شدیددھچکا ، آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن جلسے میں پرویز مشرف کا خطاب سنے بغیر چلے گئے

 ملک میں سیاسی گرماگرمی ،سابق صدر کی سیاسی جماعت بھی پنجاب میں اپنے قدم جمانے کے لئے کوشاں ہے اور پہلے میدان فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں سجایا گیا ہے تاہم پرویز مشرف کا خطاب سنے بغیر ہی آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن گھروں کو جانا شرو ع ہو گئے ہیں
تفصیل کے مطابق جہاں ملکی سیاست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف جی ٹی روڈ مشن پر ہیں ، پیپلز پارٹی نے چنیوٹ میں طاقت کا بھر پور مظاہر ہ کر رہی ہیں اسی موقع پر سابق صدر پرویز مشرف بھی میدان میں کو د گئے ہیں لیکن انہیں سیاسی اکھاڑے میں مشکلات درپیش آنے لگیں ۔ جلسے کے شرکاء سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد مرکزی مقرر پرویز مشرف کا دبئی سے ویڈیو لنک سے خطاب کو بغیر ہی جلسہ گاہ سے جانا شروع ہو گئے ۔ دنیا نیوز کی فوٹیج کے مطابق جلسے کی انتظامیہ نے سابق صدر کے قریبی ساتھی احمد رضا قصوری کو جلسہ گا ہ میں داخلے سے روک دیا اور اس موقع پر شدید دھکم پیل بھی ہوئی۔احمد رضا قصوری جلسہ گاہ کے داخلی دروازے پر وہ کارکنوں کے ساتھ بحث کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے لیکن انہیں جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہو نے دیا گیا ہے ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*