تازہ ترین
پاکستان سٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں بہتری ، انڈیکس میں 613پوائنٹس کا اضافہ         آپ کے پاﺅں آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جانئے وہ باتیں جو آپ کو صحت کے بڑے مسئلے سے محفوظ رکھ سکتی ہیں         اگر پیٹ کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو یہ ایک مشروب روزانہ استعمال کریں         نئی دلی، خود کو نیشنل کبڈی کوچ ظاہر کرنے والے شخص کی جونیئر نیشنل پلیئر کے ساتھ زیادتی         خلیج بحران : چین نے ثالثی کی پیشکش کردی ، امید ہے بات چیت سے مسائل حل ہونگے : قطر         ”اپنے عہد میں کبھی امریکا نہیں جاﺅنگا “، فلپائن کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت مسترد کر دی         نوجوان لڑکے نے اپنی گرل فرینڈکی برہنہ تصاویر فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں ،پولیس نے گرفتار کر لیا         ’’ڈنمارک میں پاکستان کا تشخص قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘‘ڈینش پاکستانی افئر سوسائٹی         راہ چلتی معروف ٹی وی اینکر پر درخت گر گیا اور پھر۔۔۔انتہائی افسوسناک خبرآگئی         اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حامی نہیں، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، نواز شریف آج رات تک فیصلہ کر لیں، خورشید شاہ        
set unilever

خانیوال:ورکرزیونین یونی لیورپاکستان رجسٹرڈنے فیکٹری گیٹ کے سامنے دوسرا پرزور احتجاج

خانیوال (قلزم بشیر) ورکرزیونین یونی لیورپاکستان رجسٹرڈنے فیکٹری گیٹ کے سامنے دوسرا پرزور احتجاج کیا جس میں نیشنل کونسل کے چیئرپرسن مختیاراحمد ،جوائنٹ سیکرٹری محمد عثمان سندھو،ایجوکیشن سیکرٹری محمد ارشد بلوچ ، اور سینکٹروں ورکرز نے شرکت کی۔کرپٹ اور پاکٹ فیڈریشن نے چارٹر آف ڈیمانڈکا ڈرامہ کیا،کمپنی کی انتظامہ اور کرپٹ فیڈریشن آپس میں مل کر ورکرز کا استحصال کر رہی ہے ،چارٹر آف ڈیمانڈ کا ڈرامہ تقریبا 16ماہ تک چلتا رہا اور 16 ماہ میٹنگ کرنے کے بعد تنخواہ میں صرف 1700روپے کا اضافہ کیا گیا اور یہ ایگریمنٹ2 سا ل کا کیا گیا اور یونی لیورٹی فیکٹری خانیوال میں پچھلے 10سال سے الیکشن نہیں ہوے ، انتظامیہ کرپٹ یونین کے ساتھ مل کر ورکرزکا سودا کر رہی ہیں اور ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ ورکرز یونین یونی لیور کے تمام ورکرز کے ساتھ امتیازی سلوک فوری طور پر بند کیا جائے۔ من پسند اور اقربا پروری کی بنیاد پر بھرتی اور ترقی فی الفور بند کی جائے،کرپٹ فیڈریشن اور پاکٹ یونینز کے ساتھ بات چیت فوری طور پر بند کی جائے،تمام ملازمین کو ترقی کے مواقع برابری کی بنیاد پر مہیاکیے جائیں،غیر قانونی اور مزدور دشمن معاہدے (MOU’s) فوری منسوخ کئے جائیں،کمپنی تمام معاملات میں ورکرز یونین یونی لیور سے فوری طور پر بات چیت شروع کرے۔یونی لیور انتظامیہ ،ورکرز یونین یونی لیورکی اکثریت کو اپنی دھونس سے اقلیت میں تبدیل کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے فی الفور بند کرے یونی لیور انتظامہ ھائی گریڈ پر باہر سے بھرتی کی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور تمام آنے والے ورکرز کو لوئر گریڈ پر بھرتی کرے تاکہ پہلے سے کام کرنے والے مزدوروں کا استحصال نہ ہو۔خواتین کے ساتھ امتیازی رویہ فوری طور پر بند کیا جائے اور انکو بھی برابری کی بنیاد پر ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں،نیز کام پرآنے والی خواتین کو کام پر آنے اور جانے کے لئے کنوینس کمپنی فراہم کرے۔سٹی کونسل کے عہدیداران وائس چیئر پرسن محمد منور خان،نائب صدر رانا محمد ناصر،ڈپٹی جنر ل سیکرٹری محمد زاہد،اسسٹنٹ فنانس سیکرٹری محمد شہباز،اسسٹنٹ انفارمیشن سیکرٹری بلال وکیل نے آگے کا لائحہ عمل بتایا کہ ورکرز یونین یونی لیور پاکستان نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے آج ٹی فیکٹری خانیوال میں احتجاج کیا گیا اور کل 18مئی بروزجمرات کو رحیم یارخان یونی لیور اور 19مئی بروز جمعتہ المبارک والز آئس کریم فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاج کیے جائیں گئیں۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*