تازہ ترین
بورے والا:ڈی سی او وہاڑی کا چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ رمضان بچت بازار کا دورہ۔         بورے والا: تیز رفتار ڈالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،45سالہ نوجواں شدید زخمی۔         بورے والا: خون سفید ہو گیا پہلے بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل اب بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل۔         ”پاکستان کیساتھ کوئی میچ بھی نہیں، پھر بھی پسینے چھوٹ رہے ہیں۔۔۔“ بنگلہ دیشی کپتان کی چھٹی حس ”پھڑکنے“ لگی، پاکستانی ٹیم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا چرچا پوری دنیا میں ہے، جان کر آپ ٹورنامنٹ کیلئے مزید پرجوش ہو جائیں گے         ڈرائیور کی بیٹی پاکستان کی وہ اداکارہ جو پیدائش کے وقت اتنی خوبصورت تھی کہ پیدا ہوتے ہی مالکان نے اسے گود لے لیا اور پھر بڑی ہو کر وہ کرکٹر سرفراز نواز کی دلہن بنی         امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد کا پیغام         رحیم یار خان : جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں نے کزن کی ناک اور ٹانگ کاٹ دی         نشے کی حالت میں ڈرائیونگ : عدالت نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالرکو سزا سنا دی         صدر ممنون حسین کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ سے بڑھ کر16 لاکھ روپے ہوگئی         عمران خان اے این پی کی وکٹ لے اڑے،عامر ایوب پی ٹی آئی میں شامل        
set 17-05-17

خانیوال :سٹیزنز فورم انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا بھر پور کردارا ادا کرئے گا۔ڈاکٹر یوسف سمرا

خانیوال (قلزم بشیر) سٹیزنز فورم انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا بھر پور کردارا ادا کرئے گا۔ان خیالات کا اظہار سٹیزنز فورم کے صدر ڈاکٹر یوسف سمرا نے سٹیزنز فورم کی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سٹیزنز فورم غیر سیاسی تنظیم ہے جووہ شہریوں اور شہر کے مفاد میں کیے جانے والے کاموں کو نہ صرف سراہتی ہے بلکے ان کاموں میں عملی طور پر بھرپور شرکت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیزنز فورم شہر کو سر سبز و شاداب اور خوبصورت بنانے کے لیے اپنی کوشیشں جاری رکھے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز علی اسد نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تحت خانیوال کو فوری طور پر کارپوریشن کا درجہ دیا جائے تاکہ آبادی کے تناسب سے اس شہر کو وسائل فراہم کیے جاسکیں ۔قلزم بشیر احمد نے کہا کہ اس شہر کو ملنے والے وسائل اس شہر کے باسیوں کے لیے ہیں جو یہاں کے عوام کے لیے خرچ ہونے کی بجائے کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے اور یہاں کے عوام ان وسائل سے ملنے والے ثمرات سے محروم رہے جاتے ہیں جن کا شہریوں کو پہرا دینا چاہیے اور ہمیں کرپٹ مافیا کا محاسبہ کرنا چاہیے ۔محمد نسیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہر کی سڑکوں کی ابتر حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری مرمت کروانے اور شہر کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ۔رانا مظہر ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خانیوال کا شمار مثالی شہروں میں ہوتا ہے جیسے منصوبہ بندی کے تحت آباد کیا گیا مگر ارباب بست و کشاد کی عدم توجہی کے باعث اس شہر کا حسن ماند پڑرہا ہے جس کی بہتری کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹیزنز فورم کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف نے سابقہ کارکردگی بارے ایگزیکٹیو کونسل کو آگاہ کیا اور بتایا کہ سٹیزنز فورم شہر میں ہونے والے سماجی کاموں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*