تازہ ترین
پاکستان سٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں بہتری ، انڈیکس میں 613پوائنٹس کا اضافہ         آپ کے پاﺅں آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جانئے وہ باتیں جو آپ کو صحت کے بڑے مسئلے سے محفوظ رکھ سکتی ہیں         اگر پیٹ کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو یہ ایک مشروب روزانہ استعمال کریں         نئی دلی، خود کو نیشنل کبڈی کوچ ظاہر کرنے والے شخص کی جونیئر نیشنل پلیئر کے ساتھ زیادتی         خلیج بحران : چین نے ثالثی کی پیشکش کردی ، امید ہے بات چیت سے مسائل حل ہونگے : قطر         ”اپنے عہد میں کبھی امریکا نہیں جاﺅنگا “، فلپائن کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت مسترد کر دی         نوجوان لڑکے نے اپنی گرل فرینڈکی برہنہ تصاویر فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں ،پولیس نے گرفتار کر لیا         ’’ڈنمارک میں پاکستان کا تشخص قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘‘ڈینش پاکستانی افئر سوسائٹی         راہ چلتی معروف ٹی وی اینکر پر درخت گر گیا اور پھر۔۔۔انتہائی افسوسناک خبرآگئی         اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حامی نہیں، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، نواز شریف آج رات تک فیصلہ کر لیں، خورشید شاہ        
download

بہاول پور:رمضان سے قبل ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالی جائے اس وقت ملک بھر میں زخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور متحرک ہوچکے ہیں۔شازیہ نورین خان

بہاول پور (راشد عزیز) پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے رہنماء وامیدوار پی پی 272 شازیہ نورین خان نے کہاہے کہ رمضان سے قبل ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالی جائے اس وقت ملک بھر میں زخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور متحرک ہوچکے ہیں ، اس وقت پھلوں سبزیوں ،دالوں اور گوشت کی قیمت رمضان کی آمد سے پہلے ہی اس قدر زیادہ ہے کہ غریب آدمی جائے تو کہاں جائے ، شہباز شریف کی ہدایات پر لگائے جانے والے سستے بازاروں میں غیرمعیاری اشیاء بھی مہنگے داموں میں فروخت کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں منہ مانگے دام مانگنے والے یہ بات نہیں جانتے کہ بے روزگاری اور لاقانونیت کے ہاتھوں پسی عوام کے پاس زہر کھانے کے بھی پیسے موجود نہیں ہیں،ایسے لوگوں کی روک تھام کرنے کی بجائے پنجاب حکومت نے رمضان بچت بازارو ں کے نام پر خود بھی عوام کو بے وقوف بنانے کی ٹھان لی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ پنجاب حکومت ٹھگوں کی حکومت ہے جو خودلوٹ مار کے شوقین ہو وہ کسی اور کو ایسا کرنے سے کس طرح روک سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکمران گرانفروشوں کو عوام کی جیبوں پر ہاتھ ڈالنے سے روکنے کی بجائے سیاسی بیان بازیوں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔ اس وقت بجٹ کی بھی آمد آمد ہے اس پر اگر بجٹ گزشتہ برسوں کی طرح عوام دشمن ہوا تو ہم حکمرانوں کا جینا حرام کردینگے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان آمد سے قبل ہی نواز لیگ کے گرانفروشوں نے عوام کاخون چوسنا شروع کردیاہے ،عوام کو ہمیشہ لارے میں رکھا گیا،قوم نے آج تک اربوں روپوں کو مختلف محکموں میں مختص ہوتے تو دیکھاہے مگر ان پیسوں کو کہیں لگتے نہیں دیکھا کیونکہ یہ لوگ عوام کی فلاح وبہبود پر ملنے والی رقموں کو آپس میں ہی مل بانٹ کر کھاجاتے ہیں۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*