تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
Pic Khanpur 03

خان پور: سرکل خان پور کے 5تھانوں میں میرٹ کی بنیاد پر پولیس اپنا کام انتہائی فرض شناسی سے کر رہی ہے-سرکل پولیس آفیسر خان پور اے ایس پی فارو ق احمد بجارانی

خان پور (فیاض بلوچ )سرکل پولیس آفیسر خان پور اے ایس پی فارو ق احمد بجارانی نے کہا ہے کہ سرکل خان پور کے 5تھانوں میں میرٹ کی بنیاد پر پولیس اپنا کام انتہائی فرض شناسی سے کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب تک سال 2017 میں 1154 مقدمات درج کیے گئے ناجائز اسلحہ کے 63 مقدمات درج کر کے 41 پسٹل ،7 بندوقیں ،ایک رائفل اور 31کاربین برآمد کیے گئے اسی طرح منشیات کے 133 مقدمات درج کر کے 29 کلو 730 گرام چرس ،4693 لیٹر شراب ،11 کلو بھنگ برآمد کی گئی اور نائن سی کے 40مقدمات کا اندراج کیا گیا اسی طرح سرکل خا ن پور پولیس نے 1686 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کیا جن میں سے اے کیٹگری کے 82 اشتہاری بھی شامل ہیں اے ایس پی فارو ق احمد بجارانی نے بتایا کہ مہلک اور غیر مہلک حادثات کے 34 مقدمات درج کیے گئے جن میں 18 افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ 29 زخمی ہو ئے ،قتل کے 14مقدمات درج کر کے 22افراد کو گرفتار کیا گیا ،زنا بالجبر کے 20اور اغوا زنا کے 18مقدمات درج ہو ئے تمام درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر یقینی بنائی گئی انہوں نے کہا کہ سائلین کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں غلط مقدمات کا اندراج کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ہر مقدمہ میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*