تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
Pic Khanpur 04

خان پور: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل صدر مظہر عباسی نے وفد کے ہمراہ ایکسین واپڈ اخان پور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور لوڈ شیڈنگ سمیت اوور بلنگ اور وولٹیج کی کمی کے مسائل پر بات کی اس موقع پر گفتگو

خان پور (فیاض بلوچ )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل صدر مظہر عباسی نے وفد کے ہمراہ ایکسین واپڈ اخان پور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور لوڈ شیڈنگ سمیت اوور بلنگ اور وولٹیج کی کمی کے مسائل پر بات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایکسین واپڈا ممتاز کلہوڑ نے کہا کہ شہر بھر کے تقریباً تمام تر ٹرانسفارمر تبدیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ اندرون شہر کے چند ایک جگہ سے شکایات موصول ہو رہی ہیں جلد ہی ان شکایات کو بھی دور کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عملہ کی کمی کے باوجود ہم ہر جگہ پر فوری رسپانس دینے کے لیے کوشش کر رہے ہیں محکمہ سے کرپشن اور رشوت خوری کا کئی حد تک خاتمہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کے ذمہ دار افسران کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کرپشن میں ملوث افراد کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں جس پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے وفد مظہر عباسی ،رانا نوید اسلام ،شہزاد بھلر ،اختر علی باجوہ اور دیگر نے ایکسین واپڈا ممتاز کلہوڑکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پورے پاکستان میں سب سے کم لوڈ شیڈنگ خان پور سٹی میں ہے یہاں پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صرف 2گھنٹے ہیں جو واپڈا کے افسران کی عوام کے ساتھ محبت اور ایمانداری کی بہترین مثال ہے ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*