تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
Pic Khanpur 05

خان پور: مسلم لیگ ن کا ورکر ہی ہمارا اصل سرمایہ ہے دور دراز علاقوں میں رہنے والے ن لیگ کے کارکنوں سمیت تمام تر نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کی قربانی دیں گے مسلم لیگ ن ہر وقت متحد اور منظم ہے

خان پور (فیاض بلوچ )مسلم لیگ ن کا ورکر ہی ہمارا اصل سرمایہ ہے دور دراز علاقوں میں رہنے والے ن لیگ کے کارکنوں سمیت تمام تر نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کی قربانی دیں گے مسلم لیگ ن ہر وقت متحد اور منظم ہے ملک کے خلاف طاغوتی اور سیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ن لیگی مقامی قیادت اور ورکرز کا اتحاد ہے ہماری اصل جیت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صدر راؤ ظفر اقبال ،سٹی صدر چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری سلیمان نواز ،سٹی صدر یوتھ ونگ و کونسلر رانا فیصل ،تحصیل صدر یوتھ ونگ مظہر عباسی ،حلقہ این اے 193کے صدر جاوید بلوچ لغاری ،مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد وسیم اور دیگر کونسلرز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور ملک و قوم کی ترقی کے خلاف ملک دشمن جماعتیں اتحاد کر چکی ہیں اقتدار کے لیے ملکی سلامتی اور ملک و قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے میاں محمد نواز شریف نے ملک کو 60سالہ محرومیوں اور اندھیروں سے نکال کر روشنیوں اور ترقیوں کے سفر پر گامزن کر دیا تھا جس سے اپوزیشن جماعتوں اور دیگر سازشیوں نے خیال کیا کہ اگر میاں محمد نواز شریف کو 7سے 8ماہ اور بھی کام کر نے دیا گیا تو پھر آئندہ 20سال تک ن لیگ کی حکومت ہی ہوگی اس لیے مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کام اور ترقیاتی منصوبے رکوانے کے لیے میاں محمد نوازشریف کو سائیڈ پر ہٹایا جا رہا ہے لیکن ملک کا بچہ بچہ اور مسلم لیگ ن کے ورکرز میاں محمد نواز شریف کی آواز اور میاں محمد نواز شریف کے بازو بن کر سازشیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ باہمی فیصلے کے مطابق اب ن لیگ کی مقامی تنظیموں کا ہر ماہ اجلاس منعقد ہو گا او رسازشیوں کا جواب موقع پر دیا کریں گے

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*