تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
set chember 11-8-17

وہاڑی: جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی وہاڑی کے زیر اہتمام وہاڑی چیمبر آف کامرس کے وفد نے پرچم کشائی پرچم کشائی کی

وہاڑی (جاوید شاہ ) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی وہاڑی کے زیر اہتمام وہاڑی چیمبر آف کامرس کے وفد نے پرچم کشائی پرچم کشائی کی تقریب میں بانی صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس حافظ محمود شاد ، شنئیر رہنما چوہدری محمود شاد ، چوہدری محمد آصف ، شریاز احمد ، خورشید چوہدری ، محمد علی ، محمد عثمان ، سید گل ضمیر شاہ ،چوہدری فیاض ، چوہدری حسیب ، محمد عثمان پائنیر شفقت رمضان ، سلمان جاوید ، اطہر اسھاق سندھو سمیت دیگر عہدیدران وہاڑی چیمبر کامرس چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ محمد حسین، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راؤ نعیم خالد، کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام و خوشحالی کے لئے دعا کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ تاجر برادری بھی پاکستان کی ترقی میں دلچسپی رکھتی ہے اس موقع پر بانی صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس حافظ محمود شاد نے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریبات میں بزنس کمیونٹی بھی بھرپور طریقے سے حصہ لی ہی ہے ہم بکدیہ وہاڑی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں اس تقریب میں مدعو کیا انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی طرف سے ادا کئے گئے ٹیکس ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہین اس موقع پر سنئیر ممبر وہاڑی چیمبر آف کامرس چوہدری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ بزنس کمیونٹی نے ہر آڑے وقت میں ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے سیلاب، زلزلے یا دیگر قدرتی آفات کی صورت میں تاجروں نے دل کھول کر عطیات فراہم کئے ہیں اور ٹیکسوں کی ادائیگی بھی قومی فریضہ سمجھ کر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے اور اس کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے بعدازاں آزادی واک کی گئی جس میں شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے شرکاء پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر وہاڑی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*