تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
vihari-map-866x428

وہاڑی: تھانہ کلچر کی تبدیلی اور پروفیشنل ورکنگ میں بہتری کے لئے عوام کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول فراہمی انتہائی ضروری ہے-ریجنل پولیس آفیسرسلطان اعظم تیموری

وہاڑی (جاوید شاہ)ریجنل پولیس آفیسرسلطان اعظم تیموری نے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی اور پروفیشنل ورکنگ میں بہتری کے لئے عوام کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول فراہمی انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈی پی او آفس میں تقریب کے دوران کیا ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتا ن سلطان اعظم تیموری نے ضلع وہاڑی کے دور ہ کیا اور تھانہ سٹی وہاڑی میں آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پر جوش سلامی پیش کی ۔ آر پی او ملتان نے تھانہ سٹی وہاڑی کا رسمی ملاحظہ کیا اور تھانہ کی انسپکشن ، ریکارڈاور اعلیٰ کوالٹی کا فرنیچر چیک کرنے کے ساتھ ساتھ نئے بنائے گئے فائیوسٹار لیول کے واش رومزکو بھی چیک کیا ۔ بعد ازاںآر پی او اچانک تھانہ دانیول پہنچ گئے جہاں پر بھی انہوں نے فائیوسٹار لیول کے واش رومزکے معیار کو چیک کر کے خوشی کا اظہار کیا۔ آر پی او ملتان نے ناکارہ اور خستہ حال گاڑیوں کو مرمت کر کے جدید سہولیات سے مزین کر کے تیار کی گئی گاڑیوں کی انسپکشن کے بعد چابیاں ڈرائیوروں کے حوالے کر دیں اور ڈی پی او آفس میں عوام الناس کو انصاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اور پولیس کلچر میں تبدیلی کے لیے بنائے گئے7کمروں پر مشتمل آپریشنل بلاک کا افتتاح کیا۔ 7کمروں پر مشتمل آپریشنل بلاک میں میڈیاسیل، ہیومن رائٹس ڈیسک، لیگل ایڈ سیل،ٹریفک ہیلپ سنٹر ،ویلفیئر یونٹ،وومن ڈیسک اور سکیورٹی آفس کے علاوہ جدیدواش روم بلاک بھی شامل ہے آر پی او ملتان نے ہر آفس میں جا کر فیتہ کاٹا اور برانچ کی ورکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری، ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کے ہمراہ پنڈال میںآ گئے جہاں میڈیا،وکلاء، سول سوسائٹی کے اراکین ، تاجران ،ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے ممبران اور ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔آر پی او ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی کی طرف سے عوام الناس کو انصاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اور پولیس کلچر میں تبدیلی کے لیے ریفارمر ز اورکاوشیں قابل ستائش ہیں جبکہ ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ عام آدمی کی عزت نفس بحال کرکے ان کو خوشگوار ماحول مہیا کرنے کے لئے تمام توانیاں صرف کی جار ہی ہیں۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*