تازہ ترین
آج سے پنجاب ، کے پی کے اور کشمیر سمیت اکثر مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو نے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات         امریکہ نے مودی ،ٹرمپ ملاقات سے چند گھنٹے قبل معروف کشمیری رہنما اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا         وہ وقت جب انگریزوں نے بھارتیوں کو سانپ پکڑنے پر انعام دینے کا اعلان کیا         معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کم کرنے والے کھانے         ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی         پاناما جے آئی ٹی نے طارق شفیع کو پھر طلب کرلیا         بلآخر جے آئی ٹی نے مریم نواز کو بھی طلب کر لیا ، 5جولائی کو اہم دستاویز ساتھ لانے کی ہدایت ، حسین اور حسن نواز کو بھی دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت         گنجے اور گرتے بالوں والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،پیاز کے ذریعے بال پھر سے گھنے بنانے کا آزمودہ طریقہ         لیموں کے ذریعے مچھروں کو دور رکھنے کا آسان طریقہ اور حیران کن طریقہ         سفید بال کالے کرنے کا قدرتی طریقہ        
news-1495041558-5117_large

کرن جوہر نے پرباہو بلی کے ہیرو بھاس سے متعلق ایسا فیصلہ کر لیا کہ کئی بالی ووڈ اداکاروں کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے

معروف بھارتی ہدایت کار وفلمسازکرن جوہر نے فلم ”باہو بلی“ کے ہیرو پربھاس کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سنیما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ”باہو بلی 2“ اپنی ریلیز والے دن سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور آئے دن پرانے ریکارڈز توڑ کے نئی تاریخ رقم کررہی ہے جب کہ اس دوران فلم میں شامل کاسٹ کے حوالے سے مختلف قسم کے انکشافات بھی سامنے آئے جس میں ہیرو رانا دوگبتی نے اپنے ایک آنکھ سے نابینا ہونے کا اعتراف کیا لیکن اب فلم کے بزنس کو دیکھتے ہوئے ”باہو بلی“ کا تیسرا ایڈیشن بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ کرن جوہر کے نئے فیصلے نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے اپنے پروڈکشن ہاو¿س ”دھرما پروڈکشن“ میں بننے والی فلم میں ”باہو بلی“ کے ہیرو پربھاس کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ان کی ہیرو سے بات بھی چل رہی ہے جب کہ ہیرو کے ساتھ ”باہو بلی“ کے ہدایت کار سے بھی بات کی جارہی ہے تاکہ یہ جوڑی ان کی نئی فلم میں بھی ساتھ رہے تاہم دونوں اپنے پروجیکٹس مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*