تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502547169-6584_large

وہ وقت جب مادھوری ڈکشٹ کے گھر والوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے معروف گلو کار کے گھر رشتہ بھیجا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

بھارتی فلم انڈسٹری میں ’’دھک دھک گرل ‘‘ کے نام سے مشہور مادھوری ڈکشٹ کے بارے میں ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ جسے جان کر کسی کو یقین نہیں آئے گا ،بالی ووڈ میں 33سال سے دھوم مچانے والی اداکارہ کو فلمی نگری میں قدم رکھنے سے پہلے اس وقت شدید دھچکا لگا تھا جب فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے کچھ عرصہ قبل مادھوری ڈکشٹ کے گھر والوں نے اس کا رشتہ اپنے وقت کے معروف گلوکار سریش واڈیکر سے طے کرنا چاہا تو انہوں نے مادھوری کو اپنی بیوی بنانے سے صاف انکار کر دیا تھا ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’انڈو ٹی وی ‘‘ کے مطابق ’’دھک دھک گرل ‘‘مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ میں اپنے 33 سال پورے کر لئے ہیں، اپنی ایک مسکراہٹ سے انہوں نے لاکھوں دلوں کو دھڑکایا ہے، مادھوری بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو پردے پر آکر بس چھا گئیں، مادھوری ڈکشٹ نے اپنے کیریئر میں درجنوں ہٹ فلمیں دیں اور درجنوں ایوارڈ جیتے، مگر مادھوری کو آج وہ مکان نہیں مل پاتا جو آج انہیں ملا ہے اگر ان کی شادی بالی وڈ کے اس سنگر سے ہو جاتی تو۔جی ہاں کہتے ہیں کہ مادھوری کی بالی ووڈ میں انٹری سے پہلے ہی ان کی شادی طے ہو رہی تھی، آپ کو حیرانی ہوگی کہ مادھوری کی شادی سنگر سریش واڈیکر سے ہو رہی تھی لیکن مادھوری کا رشتہ سریش واڈیکر نے ٹھکرا دیا تھا،سریش کے خاندان والوں نے یہ کہہ کر مادھوری کا رشتہ مسترد کیا تھا کہ وہ بہت پتلی ہیں۔دراصل فلم معصوم کے دوران مادھوری صرف 16 سال کی تھی، یہ فلم جب فلاپ ہو گئی تو مادھوری کے گھر والوں نے ان کی شادی کے بارے میں سوچا تھا، مادھوری کا رشتہ سریش واڈیکر کے پاس بھیجا گیا،ان دنوں سریش واڈیکر بالی ووڈ کے ابھرتے گلوکار تھے لیکن سریش کے گھر والوں نے دبلی پتلی لڑکی کو اپنی بہو بنانے سے انکار کر دیا تھا جبکہ اس وقت سریش واڈیکر نے بھی مادھوری کے ساتھ شادی سے صاف انکار کر دیا تھا ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*