تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502514823-3197_large

معروف اداکارہ نیہا دھوپیا کی کار کو خوفناک حادثہ، بھارتی شہری ہسپتال لے جانے کی بجائے سڑک پر کیا شرمناک کام کرتے رہے؟ انتہائی دردناک خبرآگئی

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں اداکارہ نیہا دھوپیا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ لوگ انہیں ہسپتال پہنچانے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیہا دھوپیا ان دنوں اپنے رئیلٹی شو ’’نوفلٹرنیہا‘‘کے سیزن 2  کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں موجود تھیں ، جہاں انہوں نے اپنے شو کی خوب تشہیر کی بعد ازاں وہ چندی گڑھ سے واپس ممبئی آنے کیلئے ائیر پورٹ جارہی تھیں کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا۔اداکارہ کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی، اس حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے نیہا دھوپیا اور ان کی ٹیم کے لوگوں کو شدید نوعیت کے زخم نہیں آئے تاہم  انہیں کندھے میں شدید درد تھا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی چندی گڑھ کے مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے اور گاڑی میں موجود زخمی اداکارہ کو دیکھ کران کی مدد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں کھینچتے رہے اور کچھ آٹو گراف لینے پر بضد رہے۔

اداکارہ اور ان کی ٹیم حادثہ پیش آنے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے تک جائے حادثہ پرہی موجود تھی لیکن کوئی بھی ان کی مدد کرنے نہیں آیا ، نیہالوگوں کی بے حسی دیکھ کر حیران رہ گئیں۔بعد ازاں اداکارہ اوران کی ٹیم اپنی مدد آپ کے تحت خود ہسپتال پہنچیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کے زخموں کا علاج کیا گیا۔نیہا کے جسمانی زخم تو بھرجائیں گے لیکن ان زخموں کو بھرنے میں شاید بہت وقت لگے جو انہیں لوگوں کی بے حسی اور رویہ دیکھ کر لگے ہیں جو حادثے کے وقت ان کی مدد کرنے کے بجائے تصاویر کھینچنے میں مصروف رہے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*