تازہ ترین
بورے والا:ڈی سی او وہاڑی کا چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ رمضان بچت بازار کا دورہ۔         بورے والا: تیز رفتار ڈالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،45سالہ نوجواں شدید زخمی۔         بورے والا: خون سفید ہو گیا پہلے بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل اب بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل۔         ”پاکستان کیساتھ کوئی میچ بھی نہیں، پھر بھی پسینے چھوٹ رہے ہیں۔۔۔“ بنگلہ دیشی کپتان کی چھٹی حس ”پھڑکنے“ لگی، پاکستانی ٹیم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا چرچا پوری دنیا میں ہے، جان کر آپ ٹورنامنٹ کیلئے مزید پرجوش ہو جائیں گے         ڈرائیور کی بیٹی پاکستان کی وہ اداکارہ جو پیدائش کے وقت اتنی خوبصورت تھی کہ پیدا ہوتے ہی مالکان نے اسے گود لے لیا اور پھر بڑی ہو کر وہ کرکٹر سرفراز نواز کی دلہن بنی         امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد کا پیغام         رحیم یار خان : جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں نے کزن کی ناک اور ٹانگ کاٹ دی         نشے کی حالت میں ڈرائیونگ : عدالت نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالرکو سزا سنا دی         صدر ممنون حسین کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ سے بڑھ کر16 لاکھ روپے ہوگئی         عمران خان اے این پی کی وکٹ لے اڑے،عامر ایوب پی ٹی آئی میں شامل        
news-1494933798-2352_large

چیمپینز ٹرافی کے آغاز سے قبل ہی وہاب ریاض سے متعلق بڑی خبر آ گئی، مداحوں کو خوشخبری مل گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کے آغاز میں صرف 15 دن رہ گئے ہیں اور اس کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا ہے تاہم وہاب ریاض کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر چکا ہے جن میں سے 7 کھلاڑی 16 مئی (بروز منگل) لندن بھی روانہ ہو گئے ہیں۔ سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی کے مطابق پی سی بی نے 15 رکنی سکواڈ میں تبدیلی نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ وہاب ریاض بھی ان ایکشن نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں میں 24 مئی تک بغیر کسی وجہ کے تبدیلی کی جا سکتی ہے تاہم اس کے بعد کسی ٹھوس وجہ پر ہی کھلاڑی تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد عباس کو 15 رکنی سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کئے جانے کی اطلاعات تھیں تاہم سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے وہ ہی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری 2 ٹیسٹ میچوں سے باہر ہونے والے وہاب ریاض کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ وہ چیمپینز ٹرافی کے میچوں میں حتمی الیون کا حصہ ہوں گے اور میدان میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*