تازہ ترین
بورے والا:ڈی سی او وہاڑی کا چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ رمضان بچت بازار کا دورہ۔         بورے والا: تیز رفتار ڈالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،45سالہ نوجواں شدید زخمی۔         بورے والا: خون سفید ہو گیا پہلے بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل اب بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل۔         ”پاکستان کیساتھ کوئی میچ بھی نہیں، پھر بھی پسینے چھوٹ رہے ہیں۔۔۔“ بنگلہ دیشی کپتان کی چھٹی حس ”پھڑکنے“ لگی، پاکستانی ٹیم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا چرچا پوری دنیا میں ہے، جان کر آپ ٹورنامنٹ کیلئے مزید پرجوش ہو جائیں گے         ڈرائیور کی بیٹی پاکستان کی وہ اداکارہ جو پیدائش کے وقت اتنی خوبصورت تھی کہ پیدا ہوتے ہی مالکان نے اسے گود لے لیا اور پھر بڑی ہو کر وہ کرکٹر سرفراز نواز کی دلہن بنی         امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد کا پیغام         رحیم یار خان : جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں نے کزن کی ناک اور ٹانگ کاٹ دی         نشے کی حالت میں ڈرائیونگ : عدالت نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالرکو سزا سنا دی         صدر ممنون حسین کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ سے بڑھ کر16 لاکھ روپے ہوگئی         عمران خان اے این پی کی وکٹ لے اڑے،عامر ایوب پی ٹی آئی میں شامل        
news-1495000666-8474_large

وہی ہوا جس کا ڈر تھا، چیمپینز ٹرافی کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود عمر اکمل اور جنید خان کو بھی معطل کئے جانے کا خطرہ، ایسا کیوں کیا جا سکتا ہے؟ انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کپ کے درمیان تنازعہ کا شکار ہونے والے عمر اکمل اور جنید خان کو رویہ بہتر نہ کرنے پر 4 سے 66 ہفتوں کیلئے معطل کرنے کافیصلہ کر لیا ہے تاہم اس سے قبل دونوں کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے چیئرمین شہریار خان کو بھیج دی ہے جس کا اعلامیہ 1 سے 2 روز میں جاری کیا جائے گا تاہم نجی خبر رساں ادارے ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس رپورٹ میں دونوں کھلاڑیوں پر 4 سے 6 ہفتے کی پابندی کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل ہیں لہٰذا معطلی سے پاکستانی ٹیم مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ان کے متبادل ڈھونڈنا بھی مشکل ہو گا اس لئے دونوں کو فی الحال رویہ بہتر کرنے کی وارننگ دی جائے گی تاہم اس پر عدم عملدرآمد کی صورت میں معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کپ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں جنید خان اور عمر اکمل کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل نے فاسٹ باو¿لر پر بغیر بتائے ٹیم چھوڑ کر جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ٹاس کے موقع پر جنید خان کے نہ کھیلنے کی وجہ دریافت کرنے پر عمر اکمل نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں خود نہیں پتہ اور جب وہ میدان میں آئے تو علم ہوا تھا کہ فاسٹ باو¿لر میچ کیلئے نہیں آئے۔

دوسری جانب جنید خان نے ایک ویڈیو پیغام میں عمر اکمل کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور اس بارے میں انہوں نے ٹیم ڈاکٹر کو آگاہ کیا اور انہیں کے مشورے پر وہ ہوٹل کے کمرے میں آرام کر رہے ہیں۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*