تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1494998175-1689_large

بھارت میں دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران سر پر بیٹ لگنے سے کھلاڑی کی موت واقع ہوگئی

)بھارتی شہر بہادر پورہ میں دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کا بیٹ سر پر لگنے سے کھلاڑی کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہادر پورہ میں دوستانہ کرکٹ میچ جاری تھی کہ ایک کھلاڑی کے ہاتھ سے بیٹنگ کے دوران بلا چھوٹ گیا جو کہ کیچ پکڑنے جانے والے واجد نامی کھلاڑی کے سر پر لگا جس کے بعد وہ پتھر کی وکٹوں پر گر گیا اور اس کے سر کی چوٹ مزید گہری ہوگئی۔

واجد کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور اپنے خالق حقیقی سے جاملا۔بہادر پورہ پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ ”موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی مگر عینی شاہدین کے مطابق کیچ پکڑنے کے دوران مخالف کھلاڑی کے ہاتھ سے چھوٹنے والا بیٹ واجد کے سر پر لگا جس کے بعد وہ پتھر کی وکٹوں پر گر گیا اور اس کے سر کے دائیں جانب شدید چوٹ لگی جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی‘۔بعدازاں واجد کے بھائی نے تھانے میں قتل کے مقدمے کے درخواست دائر کردی ہے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*