تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1495094802-9594_large

ٹی 20کرکٹ کا وہ کھلاڑی جو سکول فیس نہ ہونے کی وجہ سے پڑھ نہ سکا اور کچرہ اٹھایا کرتا تھا، یہ باہمت کھلاڑی کون ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کہاجاتاہے کہ قسمت محنت سے بدلی جاسکتی ہے اور یہ بات کئی لوگوں کیلئے بالکل درست دکھائی دیتی ہے اور ایسا ہی ایک نام ٹی 200کرکٹ کا دمکتاستارہ اور جمیکا کے رہائشی ویسٹ انڈین کرکٹرکرس گیل ہیں جو غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور اب شہرت کی بلندیوں پر ہیں،کرکٹ کی دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں اور اچھی خاصی کمائی بھی کی ۔

چھکوں کی مشین اور میچ کے دوران ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ رکھنے والے کرس گیل غریب خاندان کے ہاں پیدا ہوئے اوربچپن انتہائی مشکلات میں گزارا، حتیٰ کہ اس کے والدین کی استطاعت اتنی بھی نہیں تھی کہ سکول کی فیس اداکرسکیں، کرس گیل نے اپنی تعلیم کا سلسلہ ختم کیا اور بچپن میں ہی گھرکے اخراجات پورے کرنے کے لیے سڑکوں سے خالی بوتلیں اور دیگر کچرہ اٹھانا شروع کردیا تھا۔ کئی دفعہ ایک وقت کے کھانے کے لیے چوری بھی کی ۔ کرس گیل کا آج بھی یہ خیال ہے کہ اگر وہ کرکٹ ٹیم میں جگہ نہ بناپاتے تو آج بھی سڑکوں پر اپنی زندگی بسر کررہے ہوتے ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*