تازہ ترین
بورے والا:ڈی سی او وہاڑی کا چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ رمضان بچت بازار کا دورہ۔         بورے والا: تیز رفتار ڈالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،45سالہ نوجواں شدید زخمی۔         بورے والا: خون سفید ہو گیا پہلے بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل اب بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل۔         ”پاکستان کیساتھ کوئی میچ بھی نہیں، پھر بھی پسینے چھوٹ رہے ہیں۔۔۔“ بنگلہ دیشی کپتان کی چھٹی حس ”پھڑکنے“ لگی، پاکستانی ٹیم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا چرچا پوری دنیا میں ہے، جان کر آپ ٹورنامنٹ کیلئے مزید پرجوش ہو جائیں گے         ڈرائیور کی بیٹی پاکستان کی وہ اداکارہ جو پیدائش کے وقت اتنی خوبصورت تھی کہ پیدا ہوتے ہی مالکان نے اسے گود لے لیا اور پھر بڑی ہو کر وہ کرکٹر سرفراز نواز کی دلہن بنی         امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد کا پیغام         رحیم یار خان : جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں نے کزن کی ناک اور ٹانگ کاٹ دی         نشے کی حالت میں ڈرائیونگ : عدالت نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالرکو سزا سنا دی         صدر ممنون حسین کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ سے بڑھ کر16 لاکھ روپے ہوگئی         عمران خان اے این پی کی وکٹ لے اڑے،عامر ایوب پی ٹی آئی میں شامل        
news-1495093654-8882_large

پاکستان کا ٹارگٹ صرف بھارت نہیں،چیمپئنز ٹرافی جیتنا بھی ہے:چیف سلیکٹر انضمام الحق

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ٹارگٹ صرف بھارت کو شکست دینا نہیں بلکہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنا بھی ہے۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مسلم جم خانہ کے سالانہ کرکٹ میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے انضمام الحق کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ‘ہم انگلینڈ صرف بھارت کو شکست دینے نہیں جارہے بلکہ ہمارا بنیادی مقصد چیمپیئن شپ اپنے نام کرنا ہے’۔

چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2004 میں ان کی کپتانی میں انگلینڈ کے اسی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے تمام میچز جیتنے کے لیے بھرپور محنت کرے گی۔

انضمام کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز میں ملنے والی کامیابی تمام کھلاڑیوں کے مورال میں اضافے کا سبب بنی اور سب کھلاڑی انگلینڈ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں، جس کے لیے تربیتی کیمپ بھی لگایا جاچکا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اپنی طالب علمی کے دور میں وہ مسلم جیم خانہ کی طرف سے کھیلا کرتے تھے۔جیم خانہ سے سامنے آکر پاکستانی کی نمائندگی کرنے والے دیگر کھلاڑی احمد شہزاد، کامران اکمل، اور توفیق عمر بھی تقریب کا حصہ تھے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*