تازہ ترین
پاکستان سٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں بہتری ، انڈیکس میں 613پوائنٹس کا اضافہ         آپ کے پاﺅں آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جانئے وہ باتیں جو آپ کو صحت کے بڑے مسئلے سے محفوظ رکھ سکتی ہیں         اگر پیٹ کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو یہ ایک مشروب روزانہ استعمال کریں         نئی دلی، خود کو نیشنل کبڈی کوچ ظاہر کرنے والے شخص کی جونیئر نیشنل پلیئر کے ساتھ زیادتی         خلیج بحران : چین نے ثالثی کی پیشکش کردی ، امید ہے بات چیت سے مسائل حل ہونگے : قطر         ”اپنے عہد میں کبھی امریکا نہیں جاﺅنگا “، فلپائن کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت مسترد کر دی         نوجوان لڑکے نے اپنی گرل فرینڈکی برہنہ تصاویر فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں ،پولیس نے گرفتار کر لیا         ’’ڈنمارک میں پاکستان کا تشخص قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘‘ڈینش پاکستانی افئر سوسائٹی         راہ چلتی معروف ٹی وی اینکر پر درخت گر گیا اور پھر۔۔۔انتہائی افسوسناک خبرآگئی         اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حامی نہیں، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، نواز شریف آج رات تک فیصلہ کر لیں، خورشید شاہ        
news-1495093846-8810_large

فکسنگ سکینڈل میں پکڑے جانیوالے ناصر جمشید نے پی سی بی حکام کو کھلم کھلا دھمکی دیدی، ساتھ ہی ایسا دعویٰ کہ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پاکستان سپر لیگ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے معاملے پر مرکزی کردارناصر جمشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو عدالت میں لے جانے کی دھمکی دے دی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی میرے ساتھ زیادتی کر رہا ہے ،کھلاڑیوں کو بلا کر ان پر دباﺅ ڈالا جاتا ہے کہ وہ میرے خلاف بیان دیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکا م یہ چیزیں کراتے ہیں تو کیا میری یہ دلیل مان لی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میرا نام بدنام کرنے کے بجائے ثبوت دے،میں چیلنج کرتا ہوں کہ پی سی بی میرے خلاف ثبوت میڈ یا پر لے کر آئے۔ناصر جمشید نے کہا کہ معاملے کو پیشہ وارانہ طریقے سے دیکھا جائے ،اس وجہ سے میری ذاتی زندگی متاثر ہو رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے میری اپنے وکلا سے بات ہو گئی ہے ،ہم پی سی بی کو عدالت میں لے کر جائیں گے ۔

واضح رہے کہ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ ناصر جمشید سپاٹ فکسنگ کیس میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہیں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی اسی دن گرفتار کیا تھاجب پی سی بی نے انہیں معطل کیا ۔

ویڈ یو دیکھئے

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*