تازہ ترین
بورے والا:ڈی سی او وہاڑی کا چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ رمضان بچت بازار کا دورہ۔         بورے والا: تیز رفتار ڈالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،45سالہ نوجواں شدید زخمی۔         بورے والا: خون سفید ہو گیا پہلے بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل اب بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل۔         ”پاکستان کیساتھ کوئی میچ بھی نہیں، پھر بھی پسینے چھوٹ رہے ہیں۔۔۔“ بنگلہ دیشی کپتان کی چھٹی حس ”پھڑکنے“ لگی، پاکستانی ٹیم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس کا چرچا پوری دنیا میں ہے، جان کر آپ ٹورنامنٹ کیلئے مزید پرجوش ہو جائیں گے         ڈرائیور کی بیٹی پاکستان کی وہ اداکارہ جو پیدائش کے وقت اتنی خوبصورت تھی کہ پیدا ہوتے ہی مالکان نے اسے گود لے لیا اور پھر بڑی ہو کر وہ کرکٹر سرفراز نواز کی دلہن بنی         امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد کا پیغام         رحیم یار خان : جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں نے کزن کی ناک اور ٹانگ کاٹ دی         نشے کی حالت میں ڈرائیونگ : عدالت نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالرکو سزا سنا دی         صدر ممنون حسین کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ سے بڑھ کر16 لاکھ روپے ہوگئی         عمران خان اے این پی کی وکٹ لے اڑے،عامر ایوب پی ٹی آئی میں شامل        
news-1495172865-7795_large

شاہد آفریدی نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ہیمپشائر کا حصہ بن گئے

سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ 2017ءکیلئے ہیمپشائر سے معاہدہ کر لیا ہے۔ شاہد آفریدی رواں سال کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کی ٹیم ہیمپشائر میں شامل ہونے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں، ان کے ساتھ جارج بیلی بھی اسی ٹیم میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ساﺅتھ کوسٹ کلب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سابق آل راﺅنڈر شاہد آفریدی انگلش ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کریں گے۔ بوم بوم کے نام سے شہرت رکھنے والے شاہد آفریدی اپنے جارحانہ کھیل اور فلک شگاف چھکوں کی بدولت ٹی 20 کرکٹ کے خطرناک ترین بلے باز مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 98 انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کھیل کر 97 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
شاہد آفریدی اس سے پہلے 2011ءاور 2016ءمیں ہیمپشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ آخری مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 17.36 کی اوسط سے 191 رنز بنائے تھے جبکہ 6.22 اکانومی ریٹ کے ساتھ 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ انہوں نے 2011ءمیں اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

ہیمپشائر ڈائریکٹر ہو کرکٹ جائلز وائٹ نے کہا ہے کہ ”ہم رواں سال ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے شاہد آفریدی کو دوبارہ ٹیم میں خوش آمدید کہنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔وہ گزشتہ سالوں میں حاصل ہونے والی ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کا ٹیلنٹ موجودہ سکواڈ میں بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔“

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*