تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502102968-6923_large

محمد عامر نے گزشتہ روز میچ میں 5 وکٹیں کیسے حاصل کیں؟ انتہائی جاندار باﺅلنگ کی شاندار ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی، دیکھ کر آپ بے اختیار تالیاں بجانے پر مجبور ہو جائیں گے

 چیمپینز ٹرافی فتح کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی پی سی بی کی جانب سے تو چھٹیوں پر ہیں مگر غیر ملکی لیگز اور کاﺅنٹی کرکٹ میں پاکستان کا ایسا نام روشن کر رہے ہیں کہ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

محمد عامر نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جس قدر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، وہ ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بھی جاری رہا اور اب وہ انگلش کاﺅنٹی چیمپین شپ میں بھی بالکل ویسی ہی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اس قدر شاندار باﺅلنگ کروائی کے مخالف ٹیم کے بلے باز اپنا سا منہ لے کر رہ گئے اور کسی کا بھی نوجوان پیسر کے سامنے ذرا سا بس نہ چل سکا۔

انہوں نے 11.2 اوورز میں صرف 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ان کی بہترین باﺅلنگ کی بدولت مخالف ٹیم محض 113 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ ان کی اس جاندار باﺅلنگ کی شاندار ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جسے دیکھ کر آپ بے اختیار تالیاں بجانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*