تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502103569-3289_large

پی سی بی نے غیر ملکی نامور کھلاڑیوں کو ورلڈ الیون کیساتھ پاکستان آنے کیلئے اتنی بڑی رقم کی پیشکش کر دی کہ بھارتیوں کے بھی پسینے چھوٹ گئے، یہ کون سے کھلاڑی ہیں اور کتنی رقم کی آفر کی گئی؟ دل تھام کر خبر پڑھیں

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے ماہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ہر صورت یقینی بنانے کیلئے سخت جدوجہد میں مصروف ہے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آ کر 3 میچ کھیلنے کیلئے کروڑ روپے کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کوچ اور زمبابوے کے کھلاڑی اینڈی فلاور کو ورلڈ الیون کا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جس نے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور 6 روز کے دوران 3 میچ کھیلنے ہیں۔ ہر پاکستانی اس دورے کی اہمیت سے واقف ہے کیونکہ اس کے باعث پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں ہموار ہوں گی اور مستقبل میں کسی ٹیم کے پاکستان آنے کی امیدیں روشن ہو جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق اینڈی فلاور ہی اس ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 3 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔ اس حوالے سے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کو سیکیورٹی رپورٹ بھی بھیجی جائے گی جو کھلاڑیوں کو بتائے گی کہ پاکستان جان محفوظ ہے یا نہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو فی کس 10 ہزار ڈالر (تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روپے) دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس طرح اگر کھلاڑیوں کی تعداد دیکھی اور سکواڈ میں شامل دیگر لوگوں کا اندازہ کیا جائے تو یہ رقم کروڑوں میں پہنچ جاتی ہے جبکہ ان میچوں کیلئے انتظامات پر آنے والے اخراجات اس کے علاوہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی ملک میں صرف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے جانے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے یہ رقم بہت زیادہ ہے اور پی سی بی کو یقین ہے کہ کھلاڑی ناصرف اس پیشکش پر غور کریں گے بلکہ متعدد کھلاڑی پاکستان آنے پر آمادہ بھی ہو جائیں گے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*