تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502532068-6450_large

پی سی بی کی جانب سے کے سی سی اے معاملات میں مداخلت اور جانبداری کا ایک اورثبوت سامنے آگیا

کراچی(آن لائن) پی سی بی کی جانب سے کے سی سی اے معاملات میں مداخلت اور جانبداری کا ایک اورثبوت سامنے آگیا، بورڈ کے الیکشن کمیشن نے اپنے خلاف درخواست کی سماعت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔سابق صدر کے سی سی اے پروفیسر اعجاز فاروقی نے صدر العمران کلب زون 1 کے انتخاب پر پی سی بی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست کی تھی جو سماعت کرنے والے جج( ایڈجوکیٹر) کے روبرو زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن نے زون کے معاملات کی نگرانی کیلیے عبوری کمیٹی بناکر اس میں زونل ووٹر کو بھی شامل کرلیا، سلیم رضا کی سربراہی میں قائم کی جانے والے سہ رکنی عبوری کمیٹی میں ایس ایم جنید اور امتیاز صفدر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امتیاز صدر زون 1 میں رکنیت کے حامل رفیق شیرازی کرکٹ کلب کے صدر ہونے کے ناطے رائے دہندہ کی حیثیت رکھتے ہیں، کرکٹ کے حلقوں نے زون کے ووٹر کو عبوری کمیٹی میں شامل کیے جانے پر کراچی کرکٹ کے حوالے سے پی سی بی کے رویے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دریں اثنا زون1 کے حوالے سے جج (ایڈجوکیٹر)عابد ساقی نے پروفیسر اعجاز فاروقی کی درخواست کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی، لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں پی سی بی کے سابق رکن گورننگ بورڈ اعجاز فاروقی اپنے وکلا اختر حسین ایڈوکیٹ اور مسعود غنی ایڈوکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے، اعجاز فاروقی نے کے سی سی اے زون 1 کے العمران کرکٹ کلب کے صدر کے انتخاب کو چیلنج کیا ہے،ان کی طرف سے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے رو برو کی جانے والی اپیل کے بعد پہلے ہی زون 1 کے انتخابات موخر کیے جا چکے ہیں۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*