تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
news-1502532275-4091_large

چھ گیندوں پر 6وکٹیں ،فلاڈیلفیا کے کمسن کرکٹر نے انڈر13 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

فلاڈیلفیا(آن لائن)فلاڈیلفیا کے کمسن کرکٹر نے انڈر13 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین اوور کردیا۔انگلینڈ کے ڈرہم سٹی میں کھیلے جا رہے انڈر 13 مقابلے میں فلیڈیلفیا کے لیوک رابنسن نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تن تنہا میچ میں فتح دلا دی۔فلیڈیلفیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف دس رنز بنا کر آٹ ہو گئی اور جواب میں لینگے پارک نے ایک وکٹ کے نقصان پر دس رنز بنائے تھے کہ لیوک اپنا تیسرا اور آخری اوور کرانے کیلئے میدان میں آئے لیکن کسی کو خبر نہ تھی اگلی چھ گیندوں میں وہ نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے اوور کی تمام چھ گیندوں پر وکٹیں لے کر دو ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی اوور میں چھ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا اور لینگے پارک کی ٹیم 18 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ابھی تک آفیشلز نے اس کے عالمی ریکارڈ ہونے کی تصدیق نہیں کی لیکن ممکنہ طور پر یہ کرکٹ کی 149 سالہ طویل تاریخ کا واحد اور انوکھا واقعہ ہے اور جلد اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*