تازہ ترین
آج سے پنجاب ، کے پی کے اور کشمیر سمیت اکثر مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو نے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات         امریکہ نے مودی ،ٹرمپ ملاقات سے چند گھنٹے قبل معروف کشمیری رہنما اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا         وہ وقت جب انگریزوں نے بھارتیوں کو سانپ پکڑنے پر انعام دینے کا اعلان کیا         معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کم کرنے والے کھانے         ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی         پاناما جے آئی ٹی نے طارق شفیع کو پھر طلب کرلیا         بلآخر جے آئی ٹی نے مریم نواز کو بھی طلب کر لیا ، 5جولائی کو اہم دستاویز ساتھ لانے کی ہدایت ، حسین اور حسن نواز کو بھی دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت         گنجے اور گرتے بالوں والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،پیاز کے ذریعے بال پھر سے گھنے بنانے کا آزمودہ طریقہ         لیموں کے ذریعے مچھروں کو دور رکھنے کا آسان طریقہ اور حیران کن طریقہ         سفید بال کالے کرنے کا قدرتی طریقہ        
pic_1483441057

سوفلے کھائیے بھی لگائیے بھی

نگھارکی دنیا میں سوفلے بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے اس میں پھل ‘ نٹس‘ بیجوں کے تیل اور وٹامن E ڈالا جاتا ہے ‘ جلد کے لیے مفید ہے

اورنج اور چاکلیٹ کاسوفلے آپ نے بھی کھایا ہوگا۔ سوفلے کے لفظی معنی ایک ایسی ڈش کے ہیں جو ہلکی اور نر،م ہوجسے انڈوں کو پھینٹ کربیک کیاگیا ہوا۔ ہم آج جس سوفلے کی بات کررہے ہیں اس میں یہ تمام خوبیاں ہیں لیکن وہ کھانے کے بجائے چہرے اور جسم پر لگایاجاتا ہے تاکہ سردموسم میں پیداہونے والی خشکی کودور کیاجاسکے ۔ یہ بیوٹی کی دنیا میں نئی پروڈکٹ کے طور پر سامنے آیا ہے ۔
جلد پر استعمال ہونے والے سوفلے میں انڈے کی سفیدی اور زردی کی ملائمت بھی موجود ہے ساتھ ہی اس میں پھل ‘ مختلف نٹس ‘ بیجوں کے تیل ، شیامکھن اور وٹامن Eڈالا جاتا ہے ۔ جس سے جلد کھل اور چمک اٹھتی ہے ۔ سردیوں میں سوفلے ضرور لگانا چاہیے کیونکہ اس کے تمام اجزاء بہت اچھی طرح بلینڈ کیے جاتے ہیں۔ جس سے اس کا ٹیکسچر بہترین ہوجاتا ہے اس میں تیل موجود ہونے کے باوجود چکناہٹ بالکل نہیں ہوتی۔ کریم اور لوشن کے مقابلے میں سوفلے میں نمی پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ جلد کے اندر داخل ہو کر اسے غذائیت فراہم کرتا ہے ۔ سوفلے فرانسیسی لفظ سوفلر سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں سانس لینااور باڈی سوفلے بھی یہی کام کرتا ہے ۔ سوفلے کا فارمولا اس نوعیت کا ہے کہ مسام چکنائی سے بھرتے نہیں اور جلد بھی سانس لیتی رہتی ہے ۔ باڈی سوفلے کی تیاری میں بادام یاارجن کا تیل استعمال ہوتا ہے یوں جلد نم بھی ہوتی ہے اور اشیاء کی دیگر خوبیاں بھی اسے حاصل ہوتی ہیں۔
آپ سوفلے کو دن میں ایک سے زائد باراستعمال کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو شیابٹریا کوکو بٹر ملاکر استعمال کریں۔ نارمل جلد کے لیے بادام یا ارجن کاتیل اور ذراسی بھوسی لگائیں جبکہ چکنی جلد کے لیے باڈی سوفلے کو خوشبودار تیل اور ایلوویرا کے ساتھ نٹس ‘ بیجوں کے تیل ‘ شیابٹر اور وٹامن Eکو ملا کر سوفلے خود بھی تیار کرسکتی ہیں۔ اس کے نتائج حیران کن ہوں گے۔

 

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*