تازہ ترین
آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر         ہماری خفیہ ایجنسیزاتنی قابل ہیں کہ وہ کوئی بھی معلومات کہیں سے بھی نکال سکتی ہیں:میجر جنرل آصف غفور         پاک فو ج نے 2013میں سنی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا ،اعترافی بیان جاری         ارفع کریم ٹاور بم دھماکے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے، عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس نوجوانوں پر حملہ کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر         جشن آزادی کی تقریبات پر بڑے حملوں کو پاک فوج نے کیسے ناکام بنایا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوفناک حقیقت بیان کردی         کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی: پریانکا چوپڑا         وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کو جواب داخل کروانے کے ایک بار پھر 9ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا         فوج اورسویلین کوئی تقسیم نہیں ہے:میجر جنرل آصف غفور         ڈان لیکس رپورٹ کھولنا حکومت کی صوابدید ہے : میجر جنرل آصف غفور         پرویز مشرف 4دہائیوں تک فوج میں رہے ہیں، ان کے فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں: میجر جنر ل آصف غفور        
pic_1483003976

عمر تو وہ جو نظر آئے

عورت کی عمر کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ عمر وہ جو نظر آئے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر عورت کایہی خواب ہوتا ہے کہ وہ خوبروپُرکشش ، جاذب نظراور کم عمر نظر آئے ۔ اس مقصد کو پانے کیلئے وہ ہر طرح کوششوں میں مصروف رہتی ہیں، کئی کریمیں ، لوش، ماسک ، فیشل غرض ہر طرح کے جتن کئے جاتے ہیں مگر پھر بھی رزلٹ حسب خواہش نہیں ملتا جس کی تمنا کی جاتی ہے ۔ دراصل عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد کی لچک ختم ہونے لگتی ہے اور اگر مناسب نگہداشت نہ کی جائے تو چہرہ خشک ہوجاتا ہے اورعمر زیادہ نظرآنے لگتی ہے ۔ اس لئے خواتین کوچاہئے بیوٹی ٹپس سے ہٹ کرایسا طرززندگی اپنائیں جوانہیں سدا بہار جنوان بنا دے
اپنی زندگی میں سب سے پہلی یہ تبدیلی لیکر آئیں کہ خوش رہیں اور مثبت سوچ اپنائیں کیونکہ مسکراہٹ اور مثبت سوچ نہ صرف آپ کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ آپ کے چہرے سے مشورے پر عمل کرکے آپ لمبے عرصے تک اپنی عمر چھپا سکتی ہیں۔
ہمیشہ کھلے کھلے اور شوخ رنگ پہنیں کیونکہ رنگ ہمارے مزاج پر گہرااثرڈالتے ہیں ۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ شوخ رنگوں میں ملبوس خواتین خوش وخرم جبکہ ہلکے رنگ پہننے والی خواتین پریشان حال اور اپنی سوچوں میں گم نظر آتی ہیں۔ خواتین کیلئے ضروری ہے کہ رنگوں کاانتخاب سوچ سمجھ کر کریں تاکہ اُن کی شخصیت میں نکھار آجائے ْ
اپنے چہرے پر کریمیں اورلوشن لگانے کی بجائے رات کوسونے سے قبل اور میک اتارنے کیلئے زیتون کا تیل استعمال کریں۔ زیتون میں اللہ تعالیٰ نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ جلد پر جھریوں کی رفتار کا عمل سست ہوجاتا ہے اور انسان لمبے عرصے تک جوان نظرآتا ہے ۔
اس کے علاوہ اپنے بالوں پر بھی خاص توجہ دیں کیونکہ بڑھتی عمر کے اثرات چہرے کے علاوہ بالوں پر بھی پڑتے ہیں۔ بالوں کی خوبصورتی کے لئے ضروری ہے کہ ہفتے میں ایک باربالوں میں آئلنگ ضرور کریں۔ سرکامساج آپ کے دماغ کو بھی سکون دے گا۔
پانی کااستعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ جتنا زیادہ پانی پیئیں گی اتنا ہی فریش نظرآئیں گی کیونکہ پانی آپ کی جلد کو نرم رکھتا اور خشکی سے بچاتا ہے ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*